بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

پاکستانی طالبہ حنا بشیر کا قتل: ملزم کا اعتراف جرم سے انکار

پاکستانی طالبہ حنا بشیر کے قتل کیس کی اولڈبیلی میں سماعت ہوئی۔ قتل کے الزام میں زیرحراست محمد ارسلان نے اعتراف جرم سے انکار کر دیا۔ 

ارسلان کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت کا آغاز آئندہ برس 5 جون سے ہوگا۔ لندن میں موجود حنا بشیر کے والد محمد بشیر سماعت میں شریک نہیں ہوئے۔ 

حنا بشیر 14 جولائی کو الفرڈ سے لاپتا ہوئی اور آخری مرتبہ 11جولائی کو زندہ دیکھی گئی تھی۔ حنا بشیر کی لاش اپ منسٹر کے علاقے سے ایک بڑے سوٹ کیس سے برآمد ہوئی۔ 

مقتولہ کوئین میری یونیورسٹی لندن میں سیکیورٹی کمپنی کے لئے کام کرتی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.