بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف سماعت کل ہوگی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر کل سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ نے لانگ مارچ کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ  لانگ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل ہیں۔

عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.