اپنے مالک سے جدا ہونے والا گمشدہ کتا خود ہی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔
انگلینڈ میں کتے کا مالک چہل قدمی کے لیے اسے اپنے ساتھ لے گیا تھا جہاں جاکر وہ اس سے جدا ہوا اور پھر لاپتہ ہوگیا۔
کتے کے مالک کا کہنا ہے کہ جب وہ چہل قدمی کے لیے باہر گئے تو ان کا کتا ’روزی‘ دوسرے کتوں کے ساتھ مل کر کہیں چلا گیا۔
بعد ازاں لیسٹرشائر کے ایک پولیس اسٹیشن میں یہ کتا داخل ہوکر وہاں انتظار گاہ میں موجود کرسیوں کے پاس ہی بیٹھ گیا۔
کتے کے اس رویے سے ایسا ظاہر ہورہا تھا کہ وہ خود ہی اپنی گمشدگی کی درخواست جمع کروانے پولیس اسٹیشن آیا ہو۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کتے کے گلے میں ایک پٹہ موجود تھا جس کی مدد سے اس کے مالک کو تلاش کر کے کتا ان کے حوالے کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر لیسٹرشائر پولیس نے کتے کے پولیس اسٹیشن آنے کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔
Comments are closed.