بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

بال ہو یا ٹرافی! کین ولیمسن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑتے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی مہمان ٹیم کو دکھا دیا کہ ان کی تیاری کیسی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی ٹرافی کا فوٹو شوٹ جاری تھا کہ اس دوران تیز ہوا سے ٹرافی اسٹینڈ گرنے لگا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اس دوران فوراً ہی ثابت کردیا کہ وہ صرف گراؤنڈ کے اندر ہی نہیں بلکہ باہر بھی ایک بہترین فیلڈر ہیں۔

کین ولیمسن نے ثابت کیا کہ گیند ہو یا ٹرافی وہ ایک شاندار فیلڈر ہیں اور کیچ  چھوڑنا شاید انہیں آتا نہیں۔ 

کیوی کپتان کے اس عمل پر وہاں موجود بھارتی کپتان ہاردک پانڈیا یہ سب دیکھ کر مسکراتے رہے۔

علاوہ ازیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود بھارتی ٹیم کے کپتان نے کیوی کپتان کے ساتھ سائیکل چلائی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ویلنگٹن میں اس سائیکل کو کروکوڈائل بائیک کا نام دیا گیا ہے جو دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک ساتھ چلائی۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18 نومبر سے 30 نومبر کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.