امریکی صدر جوبائیڈن انڈونیشیا میں سیڑھیوں پر گرتے گرتے بچ گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جی 20 سمٹ کے سلسلے میں بالی میں موجود امریکی صدر جو بائیڈن سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔
اس موقع پر انڈونیشیا کے صدر نے فوراً ہی امریکی صدر کو تھام کر سہارا دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے صدور بالی میں مینگروو کے جنگل کا دورہ کر رہے تھے جب جوبائیڈن سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے ایک سیڑھی پر لڑکھڑائے۔
اس دوران وہاں موجود ایک شخص بھی امریکی صدر کو تھامنے کے لیے فوراً الرٹ ہوتا ہے تاہم انڈونیشیا کے صدر کی جانب سے ایسا کرنے پر وہ رک جاتا ہے۔
Comments are closed.