بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

عمر فاروق نامی شخص کو گھڑی بیچی ہے تو کوئی ثبوت بھی ہونا چاہیے، فرح خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے کہا ہے کہ عمر فاروق نامی شخص جھوٹا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فرح خان نے کہا کہ عمر فاروق نامی شخص کو گھڑی بیچی ہے تو کوئی ویڈیو ثبوت بھی ہونا چاہیے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر نے عمر فاروق کے الزامات کی تردید کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمر فاروق کو میں نے کبھی نہ دیکھا اور نہ میں اس کوجانتی ہوں، اس جھوٹے شخص کو کوئی ثبوت تو لانا چاہیے۔

فرح خان نے یہ بھی کہا کہ میرے اوپر ذاتی حملے کیے اور کاروبار کو نشانہ بنایا، عمر نامی شخص نے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر سے میری بات نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ان سے ملاقات ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.