شمالی یورپ اور بیلجیئم کے شمالی علاقوں میں پایا جانے والے خرگوش کی ایک نسل کو دنیا بھر میں جسامت کے لحاظ سے سب سے بڑا خرگوش مانا جاتا ہے، اس کا وزن کم از کم 10 کلوگرام سے زائد ہوتا ہے۔
یہ بہت سمجھ دار اور دھیمے مزاج کی حامل مخلوق ہے اور پالتو جانور کے طور پر بہت اچھے انداز میں رہتا ہے۔ 1910ء تک اس کے بارے میں دنیا بھر میں بہت کم معلومات تھیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اب یہ دنیا کے دیگر خطوں میں بھی کافی معروف ہوگیا ہے۔
اس نوع کے خرگوش کو دراصل یورپ کے شمالی علاقوں بالخصوص بیلجیئم میں ان کے نرم بالوں پر مبنی فر اور لذیز گوشت کی وجہ سے نہایت ہی مفید سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ ان کے جسم میں ہڈیوں اور گوشت کے زیادہ تناسب کی وجہ سے بھی اسے بطور شو بریڈ کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر ان کی درست انداز میں پرورش کی جائے تو یہ خرگوش نہایت نرم خو، سمجھ دار اور صابر و شاکر پالتو جانور ہے اور انسانوں کے چھوٹے بچوں کے ساتھ رہ سکتا ہے۔
ماہرین نے مزید بتایا کہ ایک مکمل طور پر پلا ہوا فلیمش جائنٹ خرگوش کا سر کافی بڑا اور اونچا ہوتا ہے جبکہ اس کے کان بالکل سیدھے کھڑے ہوتے ہیں۔
اس کا جسم لمبا کافی توانا اور سڈول ہوتا ہے اور ایک بات جو خلاف توقع ہے وہ یہ کہ دنیا کے سب سے بڑے اس قسم کے خرگوش کا وزن 22 کلوگرام اور اس کی لمبائی ایک اعشاریہ تین میٹر یا چار فٹ تین انچ تک ہوتی ہے۔ اتنے بڑے جثے کے خرگوش کے رہنے کے لیے بھی بڑی و مناسب جگہ اور زیادہ خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔
Comments are closed.