پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر عمران خان کے بلے نے شیر کو ڈھیر کردیا ہے۔
سرائے عالمگیر اور چنیوٹ میں پی ٹی آئی لانگ مار چ سے اسد عمر، ق لیگ کے حسین الہٰی اور شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا۔
پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ یہ لوگ کہتے تھے جی ٹی روڈ پر تو شیر راج کرتا ہے، لگتا ہے عمران خان کے بلے نے شیر کو ڈھیر کر دیا ہے۔
ق لیگی رہنما نے خطاب میں کہا کہ اُن کی جماعت عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، لانگ مارچ میں تحریک انصاف اور ق لیگ ایک ہی ہیں۔
اسد عمر نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ حکمران عوام کی طاقت سے نہیں بند کمروں میں ڈیل کر کے آئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان یہی جہاد کررہا ہے، اشرافیہ کے ہاتھ سے طاقت چھین کرعوام کو دلانی ہے۔
Comments are closed.