منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

بالی میں برطانوی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات

انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں جی20 سربراہی اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔

برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے اس حوالے سے بالی سے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے توانائی کی منڈی کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ برطانوی اور سعودی رہنماؤں کی ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم رشی سونک نے ملاقات کے موقع پر  توانائی کی منڈیوں کو مستحکم کرنے کیلئے سعودی عرب سے مل کر کام کرنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.