منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

کراچی: دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی CTD اہلکار شہید

کراچی میں دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمی ہونے والا سی ٹی ڈی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے مذکورہ اہلکار کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل ارشد جدون یکم اکتوبر کو مقابلے میں زخمی ہو گیا تھا۔

راجہ عمر خطاب نے مزید بتایا ہے کہ اس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2 ہائی پروفائل دہشت گرد مارے گئے تھے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارشد جدون تقریباً 1 ماہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.