منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

بھارت، لڑکی کی لاش کے 35 ٹکرے کر کے فریج میں رکھنے والا مبینہ قاتل گرفتار

بھارت میں گرل فرینڈ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیے گئے شخص سے متعلق یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ مقتولہ کے سر کو فریج میں رکھ کر اکثر دیکھا کرتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھنے اور پھر اسے 18 دن تک ہر رات شہر کے مختلف حصوں میں پھینکنے والے شخص کے کیس کو حل کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص اور مقتولہ کے درمیان 2019 سے تعلقات تھے اور اکثر ان کا جھگڑا ہوتا تھا۔

بھارت کے اسپتال میں 4 سالہ مریض بچے کے کھانے کی ٹرے میں لال بیگ کی باقیات ملنے کے بعد انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ مقتولہ کی لاش کے ٹکڑے ہر رات 2 بجے مختلف علاقوں میں پھینکنے جاتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے بعد قریبی دکان سے فریج خرید کر لایا جس میں اس نے لاش کے ٹکڑے کر کے رکھے۔

دہلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ مئی 2022 کا ہے مگر 6 ماہ بعد لڑکی کے والدین کی شکایت پر اس کا علم ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ شردھا اس پر شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی، جس کے باعث اکثر اس سے جھگڑا ہوتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.