قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے۔
انہوں نےکہاکہ ہم نے اپنی طرف سے سب کچھ کیا سخت محنت جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔
پاکستان نے اوسط بیٹنگ پرفارمنس کے باعث انگلینڈ کو جیت کے لیے محض 138 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 19ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا۔
Comments are closed.