جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ملک میں مزید گندم کی درآمد کا عمل جاری

ملک میں گندم کی کٹائی کی تیاری اور مزید گندم کی درآمد کا عمل جاری ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن نے مزید 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمدکے لیے ٹینڈر کھول دیا۔

ذرائع کے مطابق ٹی سی پی کو شپمنٹ ونڈو کے تحت گندم کی درآمد کے لیے مختلف بولیاں موصول ہوئی ہیں، گندم کس بولی پر کب درآمد ہوگی؟ ٹی سی پی نے وفاق سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گندم کی درآمد کے لیے بولی کے عمل میں 10 کمپنوں نے حصہ لیا ہے، اپریل کے لیے کم از کم بولی 323.97 ڈالر فی میٹرک ٹن موصول ہوئی ہے، اپریل کی کم از کم بولی کے تحت پورٹ پر گندم 54 روپے فی کلو میں پڑے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی میں شپمنٹ ونڈو کے تحت سب سے کم بولی 321 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی جبکہ جولائی کیلئے ونڈو شپمنٹ کے تحت کم از کم بولی 298 اعشاریہ 75 ڈالرز موصول ہوئی۔

اگست میں گندم کی درآمد کم از کم بولی 285 ڈالرز فی ٹن موصول ہوئی، اگست کی بولی کے تحت گندم کی پورٹ پر لینڈنگ کاسٹ 47 روپےکلو پڑے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گندم اسٹریٹجک ذخائر کے لیے خریدی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.