پاکستان تحریکِ انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کہنا ہے کہ الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے بے تحاشہ نقصان ہو رہا ہے۔
سمندری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ماحول بنا ہوا ہے،عوام الیکشن چاہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا تجربہ ناکام رہا، اس حکومت کو گھسیٹنے کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ بوائی ہو رہی لیکن حکومت گندم کی سپورٹ پرائس کا فیصلہ نہیں کر پائی، نومبر کا آدھا مہینہ گزر گیا مگر گنے کا ریٹ جاری نہیں ہوا۔
انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 150 روپے لیٹر والا ڈیزل کسان کو 240 میں بھی نہیں مل رہا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کے لیے فیصلے کرنے کا بھی وقت نہیں ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک دلدل میں پھنستا جا رہا ہے کیونکہ مہنگائی عروج پر ہے۔
اسد عمر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ جو مہنگائی ختم کرنے آئے تھے، اب چاہتےہیں کہ عوام ہی ختم ہوجائیں۔
Comments are closed.