اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ پگھلنے کے قریب

قطب جنوبی میں’اے-76اے‘ دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ ہے۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ’ناسا‘ کی طرف سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصویر کے مطابق یہ پہاڑ اب پگھلنے کے قریب ہے۔

امریکی نیشنل آئس سینٹر کے مطابق یہ برفانی تودہ 135 کلومیٹر طویل اور 26 کلومیٹر چوڑا ہے، یہ پیمائش جون 2021 میں کی گئی تھی۔

اے-76اے کا رقبہ لندن جیسے دو شہروں کے برابر ہے، اس کے پگھلنے کا عمل تیز ہوچکا ہے اور اب وہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ناسا نے 31 اکتوبر کو برفانی تودے کی تصویر لی جس میں اسے ڈریک گزرگاہ میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ گزرگاہ بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کے درمیان واقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.