پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں استحکام تقرریوں سے نہیں الیکشن سے آئے گا۔
زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے اسی سے ملک میں استحکام آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہتے ہیں، حکومتی لوگ ہی تقرریوں کو متنازع بنا رہے ہیں جو نہیں ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان میں استحکام تقرریوں سے نہیں الیکشن سے آنا ہے، ہمارا مارچ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہمسائیہ ملک میں رونا پیٹنا پڑا ہوا ہے کہ کل ہم میچ جیتیں گے۔
Comments are closed.