ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

ناظم جوکھیو قتل کیس: ملزمان نے دیت کی رقم جمع کروادی

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزمان نے مقتول کے 4 بچوں کی دیت کی رقم جمع کروادی ہے۔

ناظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے دیت کی رقم سے متعلق رپورٹ جمع کروادی۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے مقتول کے 4 بچوں کی دیت کی رقم جمع کروادی ہے، ملزمان کی جانب سے 30 لاکھ 58 ہزار 955 روپے کا چیک جمع کروادیا گیا ہے۔

کراچی ملیر میمن گوٹھ میں رکن سندھ اسمبلی کے…

رپورٹ کے مطابق چاروں بچوں کے شئیرز سے متعلق بھی ناظر نے عدالت کو آگاہ کردیا۔

ملزم رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،  عدالت نے گزشتہ سماعت پر جام اویس کو پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ملیر کے علاقے میمن گوٹھ کے قریب سے ناظم جوکھیو نامی شخص کی لاش ملی تھی۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 3ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی، مقتول کے موبائل فون کا ڈیٹا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ۔

مقتول کے اہل خانہ نے کہا تھا کہ ناظم نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کی تھی۔

 ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ناظم جوکھیو پر جام اویس نے ملیر میں اپنے گھر بلا کر وحشیانہ تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے کیس کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ملیر کی سربراہی میں 8 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.