وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان خود تماشا بن چکا، چار سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشا بنا رکھا ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہوچکے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان، آپ نے ملک میں 2014 سے تماشا لگایا ہوا ہے، آپ نے چار سال نالائقی، نااہلی، الزام، بہتان اور جھوٹ کا تماشا لگایا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کے روزگار، مہنگائی پر تماشا لگایا، عمران خان نے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے، شہداء کے خلاف مہم چلانے کے تماشے لگائے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہوچکا ہے۔
Comments are closed.