ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

ملک چھوڑ کر بھاگنے والے سے پاکستان کے مشورے ہورہے ہیں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں آئین و قانون نظر نہیں آرہا، ملک چھوڑ کر بھاگنے والے سے ملک کے مشورے ہورہے ہیں۔

اسد عمر نے جھنگ میں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ پاکستان نہیں رہا جہاں کے فیصلے لندن اور امریکا میں کیے جائیں، یہاں کے فیصلے اب یہیں ہوں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ یہ کیا فیملی لمیٹڈ کے فیصلے ہو رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر پر اسد عمر نے لکھا کہ پاکستان میں 10 میں سے 9 تاجر سمجھتے ہیں کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ معاشرے کے ہر طبقے نے حکومت کی تبدیلی کو مسترد کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.