ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

بچے کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر جانے والی خاتون اور اس کا بیٹا گرفتار

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں نو عمر بچے کو 20 ہزار روپے چوری کرنے کے الزام میں تشدد کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاش لے کر آنے والی خاتون اور اس کے بیٹے فرحان کو گرفتار کرلیا ہے۔ بچے پر تشدد کے لیے استعمال ہونے والے بیلن بھی برآمد کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے بہادرآباد سے گزشتہ روز بچے کی تشدد زدہ لاش خاتون کی جانب سے اسپتال چھوڑ کر جانے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کا معمہ حل ہوگیا۔

ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں وجہ موت دم گھٹنے سے ہوئی، موت کی حتمی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔

بچے کو مبینہ طور پر 20 ہزار روپے چوری کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق مقتول بچے آفتاب پر فرحان نامی مقامی بلڈر نے تشدد کیا۔ بچے کی لاش کو اسپتال چھوڑنے فرحان کی والدہ آئی تھیں۔

پولیس نے فرحان اور والدہ دونوں کو گرفتار کر لیا ہے، بچے کی لاش جس گاڑی میں لائی گئی وہ بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

مقتول آفتاب 6 ماہ قبل ہی پنجاب سے کراچی آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.