جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

پی ایف یو جے کا صحافی ارشد شریف قتل کیس میں باضابطہ فریق بننے کا فیصلہ

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے صحافی ارشد شریف قتل کیس میں باضابطہ فریق بننے کا فیصلہ کرلیا۔

ارشد شریف پر انسانیت سوز تشدد کی تصاویر اور رپورٹس پر پی ایف یو جے نے کمیٹی بنا دی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے دوران جسم کے مختلف حصوں سے سیمپلز فرانزک لیب بھجوائے تھے، فرانزک رپورٹ آنے کے بعد حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

پی ایف یو جے کے وفد نے ارشد شریف شہید کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سے ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق ارشد شریف کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد کمیٹی تشکیل دی،  پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

کمیٹی میں پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ارشد انصاری اور سیکریٹری فنانس لالہ اسد پٹھان شامل ہیں۔

صدر آر آئی یو جے عابد عباسی اور صدر نیشنل پریس کلب انور رضا بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.