ترک سفیر احسان مصطفیٰ یرڈاکول کو ٹی20 ورلڈ کپ میں فیفا ورلڈ کپ جیسا جوش محسوس ہونے لگا ہے۔
احسان مصطفیٰ یرڈاکول نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کو مبارک ہو‘۔
اُنہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کی تعریف بھی کی۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے جوش وخروش کی مماثلت کبھی فیفا ورلڈ کپ کے دوران نظر آنے والے جوش وخروش سے ہوسکتی ہے‘۔
واضح رہے کہ احسان مصطفیٰ یرڈاکول کو پاکستان کا سچا اور مخلص دوست سمجھا جاتا ہے کیونکہ اُنہوں نے پاکستان میں بطور ترک سفیر تعیناتی کے بعد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سخت محنت کی تھی۔
ترک سفیر نے کچھ عرصہ پہلے ہی اپنے سفارتی عہدے کی مدت مکمل ہونے پر پاکستان چھوڑا ہے لیکن اب بھی وہ اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر پاکستان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
Comments are closed.