جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کردی گئی۔

ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے شق 13.7.3 میں تبدیلی کردی جس کے بعد ریزرو ڈے پر اضافی وقت کی گنجائش کو 2 سے بڑھا کر 4 گھنٹے کردیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہوجائے، ریزرو ڈے پر مقابلہ پیر کو دن 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ بارش سے متاثر ہونیکا خدشہ ہے جبکہ اگلے دن پیر کو ریزرو ڈے کے موقع پر بھی میلبرن میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میلبرن میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.