ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

فرانس میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتال

فرانسیسی یونینوں نے جمعرات کو ٹرانسپورٹ کی کامیاب ہڑتال کے بعد تنخواہوں اور اجرتوں میں اضافے کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے پیرس ٹرانسپورٹ ہڑتال کا انتباہ دیا ہے۔

RATP کے تقریباً 70,000 ملازمین کی نمائندگی کرنے والی یونینوں کا کہنا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کو محسوس کر رہے ہیں۔

آپریٹرز نے تنخواہ اور شرائط پر تنازع کے درمیان اگلے ہفتے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کرنے کی دھمکی دی تھی۔ 

جمعرات کو 4 ہزار تک مظاہرین نے مرکزی پیرس سے مارچ کیااور 60 ہزار تک نے ملک بھر میں احتجاج کیا- 

پیرس میٹرو کی 7 لائنیں مکمل طور پر بند تھیں اور 7 دیگر صرف رش کے اوقات میں کھلی رہیں۔

یونین کے سربراہ ارول لاماسے نے BFMTV کو بتایا کہ میں واضح طور پر کہتا ہوں اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو یہ تحریک آج سے کہیں زیادہ طویل رہے گی۔

RATP نے سو میٹرو ڈرائیوروں اور کئی سو بس ڈرائیوروں کی کمی کا اعتراف کیا ہے۔ کوویڈ وبائی مرض کے دوران بھرتی رک گئی تھی اور اپنی ابتدائی سطح پر واپس نہیں آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق خوراک، توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث چار میں سے ایک یورپی باشندے مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس میں افراط زر 1985 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.