جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

فزکس اتنی آسان تو کبھی نہ تھی

پڑھنا پڑھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں، اکثر اوقات صرف فر فر انگریزی بولنے والے کو ہی بہترین استاد سمجھتے ہیں لیکن ایسا ضروری نہیں، یہ فزکس ٹیچر کی وائرل ہوتی ویڈیو سے ثابت ہوگیا۔

انتہائی نرم لہجے اور اطمینان سے فزکس کے مشکل سے مشکل کانسپٹ باآسانی اسکول کے طلباء کو سمجھاتے ہوئے ایک استاد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ڈیپک نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک استاد روز مرہ کی عام سی اشیاء کی مدد سے کلاس میں تجربہ کرتے ہوئے بچوں کو فزکس کی مشکل ترین تھیوریز سمجھا رہا ہے، ممکنہ طور پر کلاس میں موجود طالب علم یہ سبق کبھی نہیں بھولیں گے۔

اس استاد کے سمجھانے کا انداز ایسا ہے کہ ان کے طالب علم کائنات کی ہر چھوٹی سے چھوٹی شے میں فزکس کے کسی نہ کسی پہلو کو تلاش کریں گے، غور و فکر کریں اور اسے عملی زندگی میں وقت ضرورت استعمال کرکے کامیابیاں سمیٹیں گے۔

حال ہی میں شیئر ہونے والی اس ایک منٹ کی ویڈیو کو 85 ہزار سے زائد بار دیکھا اور پسند کیا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.