ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

پاکستان ٹیم کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پلان بنا رہے ہیں، کپتان آئرش ویمن ٹیم

آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان لاورا ڈیلینی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کو سنجیدہ لے رہے ہیں اور فارمیٹ کے مطابق پلان بنا رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاورا ڈیلینی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے منتظر ہیں، پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش ہوگی۔

لاورا ڈیلینی نے کہا کہ تیسرے ون ڈے میچ میں اچھی بیٹنگ کی، وکٹیں لینے کے لیے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں واہگہ بارڈر جانا اچھا لگا، ہم بہت لطف اندوز ہوئے، ہمارے لیے یہ ایک اچھا تجربہ تھا، پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے واہگہ بارڈر پر دو گھنٹے سے زائد وقت گزارا، قومی کرکٹرز ترانوں کی دھنوں پر گنگناتی رہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ ویمنز ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 12 نومبر سے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.