انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کپتان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست کے بعد کپتان روہت شرما ڈگ آؤٹ میں دیگر کھلاڑیوں کے بیچ میں بیٹھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔
روہت شرما کو روتا دیکھ کر ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے انہیں تسلی دی، جس کے بعد بھی بھارتی کپتان اپنے جذبات کو نہ سنبھال سکے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان کی ویڈیو دیکھ کر مداحوں نے ان سے ہمدردی بڑھا دی اور اپنا غصہ کم کردیا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم دباؤ کا سامنا نہ کرسکی اور ہم نے بولنگ بھی اچھی نہیں کی۔
روہت شرما کا کہنا تھا کہ آپ کسی کو سکھا نہیں سکتے کہ دباؤ کو کیسے کنٹرول کرنا ہے، ناک آؤٹ مرحلے میں دباؤ کو ہینڈل کرنا ہی سب کچھ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
Comments are closed.