جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

ڈالر آج بھی اڑان بھرنے لگا

امریکی ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستانی روپیہ بھی عدم استحکام کا شکار ہے۔

گزشتہ روز صبح میں سستا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر مہنگا ہونے والا ڈالر آج بھی اڑان بھر رہا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 42 پیسے کا تھا۔

امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں اڑان بھرتے بھرتے اچانک نیچے آ جاتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42897 پر آ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.