جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ کو آرام دیدیا گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ کو آرام دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ مطابق بھارتی ٹیم کے تمام کوچنگ اسٹاف کو بھی آرام دے دیا گیا ہے، دورۂ نیوزی لینڈ میں وی وی ایس لکشمن بھارتی ٹیم کے قائم مقام کوچ ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق این سی اے کا کوچنگ اسٹاف دورہ نیوزی لینڈ میں ذمہ داریاں نبھائے گا۔

نیوزی لینڈ میں ہاردیک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی جبکہ شیکھر دھون ون ڈے سیریز میں کپتانی کریں گے۔

روہت شرما، ویرات کوہلی، کے ایک راہول اور روی چندرن ایشون پہلے ہی بھارتی اسکواڈز میں شامل نہیں تھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 18 نومبر سے ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف 6 وائٹ بال سیریز کے میچز کا آغاز کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.