قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو بھی بھارت کے خلاف انگلینڈ کی جیت پر 1992ء کا ورلڈکپ یاد آگیا۔
شنیرا اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 92 کے ورلڈ کپ سے وسیم اکرم کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’30 سال پہلے، میرے شوہر وسیم اکرم نے پاکستان کی 92 کا ورلڈ کپ جیتنے میں مدد کی!‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’وہ ایک ایسا کھیل تھا جس سے پاکستان آج بھی بہت خوش ہے‘۔
شنیرا اکرم نے لکھا کہ’میرے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ایک ایسا بہترین احساس ہے جس کا آپ تصوّر بھی نہیں کرسکتے‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ’وسیم اس دن مین آف دی میچ بنے جس کے لیے آج بھی پاکستانی قوم ان کی شکر گزار ہے‘۔
Comments are closed.