جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

آپ بھارت کو ’چوکرز‘ کہہ سکتے ہیں، کپل دیو

بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر ردعمل دیا ہے۔

بھارتی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ’چوکرز‘ قرار دیا جاسکتا ہے۔

کپل دیو نے کہا کہ بھارتی ٹیم پر چوکرز کا لیبل لگانا زیادہ غلط نہیں ہوگا، ہم انہیں چوکر کہہ سکتے ہیں جو ٹھیک ہے، ٹیم اہم مرحلے کے قریب آجاتی ہے اور پھر چوک ہوجاتی ہے۔

سابق بھارتی کپتان نے لوگوں سے درخواست کی کہ ٹیم پر زیادہ غصہ نہ نکالیں اور کہا کہ میں متفق ہوں کہ بھارت نے خراب کرکٹ کھیلی، تاہم ایک گیم کی بنیاد پر ہم زیادہ تنقید نہیں کرسکتے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بھارت کی سلیکشن بہت کنفیوژن ہے، ٹاس ہارنے کے بعد ہی ان کے منہ لٹک چکے تھے، مگر آج کی شکست نے ان کی بولنگ کو بے نقاب کردیا ہے۔

اس کے علاوہ دیگر سابق بھارتی کھلاڑی اور تجزیہ کار بھی بھارتی ٹیم پر تنقید کررہے ہیں۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ میں جنوبی افریقا کو بڑے ٹورنامنٹس میں اہم میچ ہارنے پر چوکرز کہا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.