جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

کوہاٹ: پولیس ٹریننگ اسکول کے قریب دستی بم سے حملہ

کوہاٹ میں پنڈی روڈ پر پولیس ٹریننگ اسکول کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان دستی بم اسکول کے گیٹ کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔

کوہاٹ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دستی بم کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، اس ضمن میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.