شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے مداح دونوں کے درمیان طلاق کی خبروں پر بےحد افسردہ ہوگئے ہیں۔
کئی بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب اور ثانیہ نے 12 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے اخبار میں رپورٹ شائع ہوئی کہ بھارتی ٹینس اسٹار اور ان کے پاکستانی کرکٹر خاوند نے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بیٹے ازہان کی پرورش مل کر کر رہے ہیں۔
یقیناً یہ بات شعیب اور ثانیہ کے لیے بھی بہت بوجھل ہوگی لیکن ان کے مداح بھی بہت اداس نظر آرہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی افسردگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک خاتون پاکستانی ٹوئٹر صارف نے تو یہ تسلیم کرنے سے ہی انکار کر دیا کہ ثانیہ اور شعیب کی طلاق ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ صرف ایک انسٹاگرام اسٹوری کی بنیاد پر یہ کیسے اخذ کیا جاسکتا ہے کہ کسی کی طلاق ہو رہی ہے؟
ٹوئٹر صارف عرفی ایوب نے کہا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک بلاشبہ اسپورٹس کی دنیا کی مشہور ترین جوڑی ہے، ان دونوں کی سرحد پار محبت ہمیشہ توجہ کا مرکز رہی ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک خبر ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ اتنا طویل عرصہ ساتھ گزارنے کے بعد تعلق ختم کیسے کرسکتے ہیں؟
Comments are closed.