جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی ضمانت منظور

اینٹی کرپشن کورٹ سےسابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی ضمانت منظور ہوگئی۔

اینٹی کرپشن کورٹ نےدوست مزاری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے انہیں 1 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اینٹی کرپشن کورٹ نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے دوست مزاری کو اراضی پر قبضے کے الزام میں29 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔

رکن قومی اسمبلی ریاض محمود مزاری نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی گرفتاری کی تفصیل بتادی۔

دوست مزاری 5 دن جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں رہے۔

مجسٹریٹ نے 4 نومبر کو دوست مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.