مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ 13 نومبر کو ہونے والے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے یوتھ کنونشن کو پاک بھارت کرکٹ میچ کے امکان کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ پولیس کو پاک بھارت میچ کو کھیل کے طور پر دیکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ میچ کو بہانہ بنا کر وادی میں نوجوان لڑکوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔
Comments are closed.