پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے سڈنی سے میلبورن روانہ ہوگئی، رضوان ٹیم بس کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے، محمد وسیم جونئیر اور نسیم شاہ کے بیگ اوور ویٹ ہونے پر دونوں کھلاڑی پریشان ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی سے میلبورن کیلئے روانہ ہوئی تو کھلاڑیوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور مورال کافی بلند دکھائی دے رہا تھا۔
روانگی سے قبل سڈنی ہوٹلز میں پاکستانی فینز نے کھلاڑیوں میں پھول تقسیم کیے کھلاڑیوں کیلئے کیک لیکر آئے ٹیم بس کی جانب جاتے ہوئے ہر کھلاڑی کے ہاتھ میں پھول تھا۔
کپتان بابر اعظم کافی پیتے ٹیم بس کی جانب روانہ ہوئے جبکہ محمد رضوان ٹیم بس میں داخل ہوئے تو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے اور مسکراتے رہے وہ کچھ دیر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے پھر اپنی سیٹ کی جانب روانہ ہوگئے۔
نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کے بیگ اوور ویٹ تھے آسٹریلیا میں ڈومیسٹک فلائٹ میں بیگ کا وزن 23 کے جی سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے لیکن ان کے بیگ کا وزن 40 کے جی تھا۔
دونوں کو ویٹ دوسرے بیگ میں تقسیم کرنے کا کہا گیا، روانگی کہ وقت اوور ویٹ پر دونوں کھلاڑی پریشان ہوگئے دونوں ہوٹل میں جاکر تھیلا نما بیگ لیکر آئے جس میں اپنے وزن کو تقسیم کیا۔
اس سے قبل ہوٹل میں فینز کیک لیکر پہنچے اور سیمی فائنل میں جیت کا جشن منایا۔
Comments are closed.