بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

ٹی20 ورلڈ کپ، دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ایڈیلیڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے مدمقابل ہوں گی۔

ٹی ٹوئنٹی کے میگا ایونٹ میں اب شائقین کو انتظار ہے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کا۔

سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی انگلش ٹیم گروپ ون میں دوسرے نمبر پر رہی تھی جس نے پانچ میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کی، ایک ہارا اور ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا سے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم ہے جس نے گروپ ٹو میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل ایڈیلیڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے کھیلا جائے گا۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار 13 نومبر کو کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.