بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

نوجوان سے بدفعلی کے الزام میں 3 افراد گرفتار، ایس ایس پی

بدین میں پولیس نے 15 سالہ نوجوان سے مبینہ بدفعلی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، واقعہ تین روز قبل پیش آیا تھا۔

ایس ایس پی شاہنواز چاچڑ کے مطابق تین روز قبل گولاڑچی تھانے کی حدود میں نوجوان کو مبینہ طور پر اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں گولاڑچی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں ملزمان کے نمونے لیبارٹری میں تصدیق کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں، مزید کارروائی میڈیکل رپورٹ آنے پر کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.