ہانگ کانگ حکومت نے پاکستانی شہری قمرالزماں منہاس کو اعلیٰ سول ایوارڈ تفویض کردیا، قمرالزماں منہاس کو سماجی خدمات کے اعتراف میں ہانگ کانگ حکومت نے اعزاز دیا۔
راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے قمرالزماں منہاس کو ہانگ کانگ کا میڈل آف آنر دیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو جان لی نے خصوصی تقریب میں قمر الزماں منہاس کو ایوارڈ دیا۔
قمرالزماں منہاس 4 بار پاکستان کمیونٹی ہانگ کانگ کے صدر رہ چکے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.