امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں مختلف ریاستوں میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کو 203 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہوگئی ہے ۔
امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو 187 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس دونوں کی 48، 48 نشستیں ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ میں فیصلہ کُن برتری کے لیے 4 ریاستوں کے نتائج کا انتظار کیا جارہا ہے۔
ان ریاستوں میں جارجیا، وسکونسن، ایریزونا اورنیواڈا شامل ہیں، جہاں کے سینیٹ انتخابات کے نتائج آنا باقی ہیں۔
Comments are closed.