بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

صدر عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تعیناتی منظور کرلی

صدر مملکت ڈاکٹر  عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ سپریم کورٹ کے جج تعینات کردیے گئے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی بھی بطور سپریم کورٹ کے جج تعینات کیے گئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید سپریم کورٹ کے جج تعینات کیے گئے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تعینات کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.