بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

پاکستان کی شاندار فتح پر شان مسعود کے والد بھی خوش

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شاندار فتح پر شان مسعود کے والد بھی خوش ہیں۔

پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ لوگ محمد عامر سے متعلق باتیں کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے جیتنے کے بعد سرف کھا لیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود کے والد منصور مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کی جیت پر خوشی ہے، جیت میں ہماری پوری ٹیم کی محنت ہے۔

منصور مسعود خان نے کہا کہ فائنل میں کوئی بھی ٹیم ہو، جیت پاکستان کا مقدر بنے گی، بیٹے کو بھی مبارک ہو، میں بہت خوش ہوں۔

شان مسعود کے بھائی علی مسعود نے کہا کہ آخری شاٹ پر ان کا دل بہت زور سے دھڑک رہا تھا، یہی دعا تھی کہ پاکستان فائنل میں پہنچ جائے، اپنے بھائی پر فخر ہے۔

علی مسعود نے کہا کہ دعا یہی ہے کہ پاکستان فائنل کی ٹرافی لے کر آئے، ایئر پورٹ پر بھرپور استقبال کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.