ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

افتخار احمد کی تمام پاکستانیوں کو مبارک باد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد تمام پاکستانیوں کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں افتخار احمد نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو مبارک، یہ جیت آپ کے لیے ہے۔

افتخار احمد نے مزید کہا کہ فائنل میں جیت کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.