بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل احادیث مبارکہ کی نمائش

قطر فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا مشرقِ وسطیٰ کا پہلا ملک ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں پہلی بار فیفا ورلڈکپ کے انعقاد پر قطر دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال ایونٹ کے شائقین کا بہترین انداز میں خیر مقدم کر رہا ہے۔

قطر ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی احادیث کی نمائش کرکے دنیا بھر سے قطر آنے والے فٹبال کے شائقین کو’اسلام‘ سے بھی متعارف کروا رہا ہے۔

نیک اعمال، خیرات، اور رحم کرنے کے بارے میں نبی کریمﷺ کی احادیث پر مشتمل بہت ساری پینٹنگز کو قطر کی سڑکوں پر آویزاں کیا گیا ہے۔

ان پینٹنگز میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کو انگریزی ترجمے کے ساتھ لکھا گیا ہے تاکہ سب لوگوں کو سمجھ آسکے۔ 

نبی کریمﷺ کی احادیث لوگوں کو ہمیشہ اچھے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہیں اور قطر ان احادیث کی فیفا ورلڈ کپ کے دوران نمائش کرکے اپنی رسوم و روایات، ثقافت اور اقدار کو دنیا بھر سے آنے والے فٹبال کے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہے۔

2022ء کا فیفا ورلڈ کپ قطر میں 20 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان جاری رہے گا اور یہ پہلا فٹبال ورلڈ کپ ہے جوکہ مشرقِ وسطیٰ میں منعقد ہورہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.