جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

راولپنڈی: PTI کا احتجاج پاک نیوزی لینڈ میچ کی نذر

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج پاک نیوزی لینڈ میچ کی نذر ہو گیا۔

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے ورکرز گزشتہ رات کے بعد سے تاحال جی ٹی روڈ پر جمع نہیں ہوئے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے اسٹیڈیم کی جانب روانہ ہو گئی۔

پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ میچ ختم ہونے کے فوراً بعد احتجاج شروع کردیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل جیتنے کے لیے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 153 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.