بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعدی ٹاؤن میں کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی

کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم برآمد کرلیے۔

سی ٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں میں صادق عرف صادو اور مختیار حسین عرف بڈانی شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق اصغر شاہ عرف سجاد شاہ گروپ سے بتایا گیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد رینجرز اور سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے رینجرز کی موبائل اور چوکیوں پر متعدد دستی بم حملے کئے۔

سی ٹی ڈی ک حکام کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ اہم انکشافات متوقع ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.