جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

راولپنڈی: PTI کے احتجاج کا تیسرا دن، سڑکیں بند، شہری پریشان

راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ انصاف کا احتجاج پیرودھائی موڑ پر آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

پشاور روڈ سے آئی جے پی روڈ کی جانب راستہ تاحال مکمل طور پر بند ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پیر ودھائی اڈے پر ٹینٹ لگانے سے تجارتی اور سفری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے پرانا ایئر پورٹ روڈ گلزار قائد کے پاس سڑک بلاک کر دی۔

ٹرانسپورٹرز اور شہری پریشان ہیں کہ آمد و رفت کس طرح ممکن بنائیں۔

شمس آباد میں بھی پی ٹی آئی کا احتجاجی کیمپ جاری ہے جہاں درجنوں کارکنان موجود ہیں۔

مری روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہے، جس کی وجہ سے مری روڈ سے سفر کرنے والے سروس روڈ اور گلیوں سے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.