بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

عمران خان کا قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے لیے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہم آپ سے صرف آخری گیند تک لڑنے کی توقع رکھتے ہیں۔

عمران خان نے بابر اعظم اور قومی ٹیم کے لیے قوم کی طرف سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے اسٹیڈیم کی جانب روانہ ہو گئی۔

سیمی فائنل میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیرل مچل، گلین فلپس، ڈیون کونوے، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، جمی نیشم، مچل سینٹنر اور ایش سودھی کیوی ٹیم کا حصہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.