ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

جب تک رانا ثناء اللّٰہ بیٹھے ہیں، انصاف نہیں ہو سکتا: شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب تک رانا ثناء اللّٰہ بیٹھے ہیں انصاف نہیں ہو سکتا۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملےکی درج ہونے والی ایف آئی آر قابلِ قبول نہیں، حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملےکی ایف آئی آر متاثرین کی منشاء کے مطابق ہونی چاہیے۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہماری ساری توجہ ایف آئی آر پر ہے، پٹیشنر کی بات سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا۔

کراچی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ…

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے، پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز کل وزیر آباد سے ہوگا، آزادی مارچ ہر صورت منزل حاصل کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.