پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وہ انشاء اللّٰہ اپنا استعفیٰ کل چیئرمین سینیٹ کے پاس جمع کروا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات ہوئی، پارٹی قیادت میرے سیاسی موقف سے خوش نہیں تھی۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت نے سینیٹ رکنیت سے میرا استعفیٰ مانگا، میں بخوشی ایوان بالا سے استعفیٰ دینے پر راضی ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور پارٹی ورکر عوامی مفادکے امور پر رائے کا اظہار کرنا اپنا حق سمجھتا ہوں، سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا شکرگزار ہوں۔
ذرائع کے مطابق مصطفٰی نواز کھوکھر کو فاروق ایچ نائیک نے پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا۔
Comments are closed.